اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پاکستان میں داعش کی موجودگی کو مسترد کردیا ہے۔ کراچی میں رینجرز کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اس نام کی کسی تنظیم کا پاکستان وجود نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں متعدد عسکریت پسند تنظیمیں ایسی ہیں جو سرحد کی دوسری جانب بھی سرگرم ہیں۔ یہ بیان بلوچستان کی صوبائی حکومت کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ارسال کی گئی ایک خفیہ رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ملک کے اندر داعش کے اثررسوخ میں اضافے کا انتباہ دیا گیا تھا۔ اس خفیہ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ داعش نے ہنگو اور کرم ایجنسیوں میں دس سے بارہ ہزار افراد کو اپنی صفوں میں بھرتی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس کے علاوہ کراچی، لاہور اور خانیوال سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں داعش کی حمایت میں وال چاکنگ بھی گزشتہ کچھ دنوں کے دوران دیکھنے میں آئی، جبکہ لاہور میں وال چاکنگ کے بعد پولیس نے معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲